بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محرم کا کھچڑا یا شربت جو چندے کے پیسے سے بنایا جاتا ہے اس کا کیا حکم ہے؟


سوال

محرم کا کھچڑا یا شربت جو چندے کے پیسے سے بنایا جاتا ہے اس کے بارے میں و ضاحت مطلوب ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ پانی پلانا باعثِ ثواب کام ہے، لیکن عشرۂ محرم کو متعین کرنا روافض کے ساتھ تشبہ ہے؛ اس لیےمحرم الحرام کے مہینے میں سبیل لگانا ناجائز ہے۔ ( ملخص ازفتاوی رشیدیہ ص:149  ط: عالمی مجلس تحفظ اسلام)

لہذا سبیل لگانا یاان سبیلوں سے پانی یا شربت پینایاکھچڑایا کوئی چیز کھانادرست نہیں۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100450

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں