میں ایک طالبعلم ہوں، میٹرک کے بعد حفظ مکمل کیا اور آگے جامعہ میں داخلہ کا خواہشمند ہوں مگر بات دراصل یہ ہے کہ میرے والد صاحب مزدور آدمی ہیں اور ان کی عمر بڑھ رہی ہے ، تو وہ کام اتنا نہیں کرپاتے ، مجھے آپ سے مشورہ یہ کرنا ہے کہ میرے لیئے ان کی خدمت کے لیئے ملازمت کرنا بہتر ہے یا مدرسہ میں داخلہ؟
مذکورہ صورتحال میں آپ کے لیئے والد کا ہاتھ بٹانا زیادہ ضروری ہے تاکہ ان کا بوجھ کم ہوسکے، باقی دینی تعلیم کے حصول کے لیئے کسی جز وقتی مدرسہ میں یا وفاق المدارس کے مرتب کردہ دراسات کی تعلیم دینے والے کسی ادارہ میں داخلہ لے کر اس سعادت کو بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ لیکن اگر گزارہ ہوجاتا ہو اور آٹھ دس سال تک ان ہی حالات کے مطابق گزر بسر ممکن ہواور والد صاحب بھی راضی ہوں تو پھر آپ ضرور مکمل دینی تعلیم حاصل کریں والله اعلم .
فتوی نمبر : 143603200005
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن