بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میٹر کے پیمانہ کے حساب سے کپڑا خرید کر گز کے حساب سے فروخت کرنا


سوال

ہمارا کپڑے کا کاروبار ہے، ہم بڑی مارکیٹوں سے کپڑے میٹر کے پیمانے سے خریدتے ہیں، اور پھر اپنی دوکان میں وہی کپڑا گز کے پیمانے سے فروخت کرتے ہیں۔ تو آیا میٹر کے پیمانے سے خرید کر جو کہ چار انچ گز کے پیمانے سے لمبا ہوتا ہے۔ گز کے پیمانے سے فروخت کرنا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ اپنی دکان پر خریدار کو  گز کے حساب سے  کپڑے فروخت کرنے کا بتا کر اس کے حساب  سے ہی قیمت لگاکر کپڑا فروخت کرتے ہیں تو یہ جائز ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے، البتہ خریدار کو میٹر کے حساب سے بتاکر گز کے حساب سے دینا دھوکا دہی ہوگا اور یہ ناجائز ہوگا۔ حاصل یہ ہے کہ جس پیمانے سے ناپ کر بیچ رہیں ہیں خریدار کو اس کا علم ہوتو  معاملہ جائز ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144201200569

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں