بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میری عمر دوسرے کو مل جائے، ایسی دعا کرنے کا حکم


سوال

یا اللّٰه میری زندگی/عمر مدرس حرم شریف مولانا مکی الحجازی صاحب کو لگ جاۓ ،ایسی دعا کرنا صحیح ہے؟ اللہ ان کی عمر میں برکت دے پوری دنیا کے لوگ ان کے علم سے مستفید ہو رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے ۔(زندگی موت کا اللّٰه کو علم) جب ان کی وفات کا وقت ہو ،روح میری قبض ہو جاۓ اور ان کی عمر میں صحت کےساتھ اضافہ ہو جاۓ، تاکہ عالمِ اسلام مزید مستفید ہو، مجھ ناکارہ گناہ گار کے رہنے سے اتنا فائدہ نہ ہو گا، جتنا مکی الحجازی صاحب کے رہنے سے امت کو فائدہ ہو گا ، یہ دعا کیسے قبول ہو گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اللہ تبارک وتعالی نے ہرایک کی زندگی کا ایک وقت مقرر کیا ہے، نہ  ایک گھڑی آگے ہوگی ،نہ ہی ایک  پیچھے ہو گی،  لہذا ایسی دعا کرنے کے بجائے یہ دعا کی  جائے کہ اللہ پاک ان کی عمر میں برکت دے اور ان  کے علم سے ہم مستفید  ہو تے رہیں ۔

باری تعالی کاارشاد ہے :

 قُل لَّكُم مِّيعَادُ يَوۡمٖ لَّا تَسۡتَـٔۡخِرُونَ عَنۡهُ سَاعَةٗ وَلَا تَسۡتَقۡدِمُونَ (سبا:30)

ترجمہ:آپ کہ دیجیے کہ ایک خاص دن کا وعدہ (مقرر ہے کہ اس سے  نہ ایک پیچھے ہٹ سکتے ہو اور نہ آگے بڑھ سکتے ہو ۔(بیان القرآن ،ص:209)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144402101581

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں