میں نے اپنی بیوی کو کئی دفعہ یہ کہا کہ "جا دفع ہوجا، میرا تیرا ساتھ اب نہیں چلے گا"، اور اس طرح کے کئی جملے کہے، آخری بار کہا کہ "میری طرف سے تو فارغ ہے"، لیکن یہ سب طلاق کی نیت سے نہیں بلکہ اس کو گھر سے نکالنے کے لئے کہا تھا، ان الفاظ کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
مذکورہ الفاظ سے نیت نہ ہونے کی بنا پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔آپ نے مزید لکھا ہے کہ "اس طرح کے کئی جملے کہے"، وہ جملے نہیں لکھے، ان کا حکم بیان کے بعد ہی لکھا جاسکتا ہے۔
فتوی نمبر : 143602200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن