بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معراج کا سفر کس سواری پر ہوا؟


سوال

آپ صلی اللہ علیہ و سلم معراج کی رات مسجد اقصٰی سے سدرۃ المنتہی تک کس سواری کے ذریعے گئے تھے ؟یا براق پر ہی مسجد حرام سے اقصٰی تک اور وہاں سے آگے سدرۃ المنتہی تک سفر کیا تھا؟

جواب

سفر معراج میں نبی کریم ﷺنے مکہ مکرمہ سے مسجد اقصیٰ تک ایک براق پر سواری فرمائی، اور بیت المقدس سے آسمانوں کی سیر کے لیے  ایک روایت کے مطابق ایک سیڑھی کے ذریعے تشریف لے گئے تھے جو جنت کے زمرد اور زبرجد سے بنی ہوئی تھی،اور ایک قول یہ ہے کہ حسب سابق براق پر ہی سوار ہوکر آسمانوں کی جانب تشریف لے گئے تھے۔خلاصہ یہ ہے صعود الی السماء کے سلسلہ میں دونوں طرح کے اقوال موجود ہیں ، ایک قول کے مطابق براق پر ہی تشریف لے گئے تھے اور ایک قول کے مطابق جنت سے ایک خوبصورت سیڑھی لائی گئی اس کے ذریعے تشریف لےگئے، اس قول کو زیادہ ترجیح دی گئی ہے ۔

لوامع الانوار البھیۃ میں ہے:

"ولما أراد صلى الله عليه وسلم العروج إلى السماء بعد وصوله إلى البيت المقدس ، وصلاته بالأنبياء عليهم السلام أتي بالمعراج الذي تعرج عليه أرواح الأتقياء من بني آدم ، فلم تر الخلائق أحسن منه ، له مرقاة فضة ، ومرقاة من ذهب ، وهو من جنة الفردوس منضد باللؤلؤ ، عن يمينه ملائكة ، وعن يساره ملائكة ، فارتقى عليه هو وجبريل."

(لوامع الأنوار البهية وسواطع الأسرار الأثرية لشرح الدرة المضية في عقد الفرقة المرضية،لشمس الدين السفاريني الحنبلي ،ج:۲،ص:۲۸۱، ط:دمشق)

تفسیر ابن کثیر میں ہے:

"ثم أتيت بالمعراج الذي تعرج  عليه أرواح بني آدم ، فلم ير الخلائق أحسن من المعراج، أما رأيت الميت حين يشق بصره طامحًا إلى السماء، فإنما يشق بصره طامحًا إلى السماء عجبه بالمعراج".

(ج:۵،ص:۲۲،ط:دارطیبۃ )

البدایہ والنھایہ میں ہے :

"والمقصود أنه صلى الله عليه وسلم لما فرغ من أمر بيت المقدس نصب له المعراج وهو السلم فصعد فيه إلى السماء ولم يكن الصعود على البراق كما قد يتوهمه بعض الناس بل كان البراق مربوطا على باب مسجد بيت المقدس ليرجع عليه إلى مكة.فصعد من سماء إلى سماء في المعراج حتى جاوز السابعة."

(ج:۳،ص:۱۳۸،ط:داراحیاء التراث)

(سیرۃ المصطفیﷺ، ج:۱،ص:۲۸۱،ط:الطاف سننز)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144311100117

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں