بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کہاں سے ہوئی؟


سوال

جس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم معراج کے لیے جا رہے تھے اس وقت آپ کہاں پر موجود تھے کیا اس میں مختلف اقوال ہیں، پوری تحقیق مطلوب ہے؟

جواب

اس بارے میں روایات مختلف ہیں کہ جب معراج کی ابتدا ہوئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کہاں تشریف فرما تھے:

  1. ایک روایت میں ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام نے ارشاد فرمایا کہ میں بیت اللہ کے پاس سونے اور جاگنے کی درمیانی حالت میں تھا۔
  2. ایک دوسری روایت میں  حطیم میں لیٹے ہوئے ہونے کی تصریح ہے۔
  3. ایک اور روایت ہے کہ میرے گھر کی چھت کھولی گئی جب کہ میں مکہ مکرمہ میں تھا۔  یہ تینوں روایات صحیح بخاری میں مروی ہیں۔
  4. فتح الباری میں واقدی کی ایک روایت کے مطابق اسراء کے وقت نبی صلی اللہ علیہ وسلم شعب ابی طالب میں تشریف فرما تھے۔
  5. معجم کبیر للطبرانی کی روایت کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسراء کی رات ام ہانی رضی اللہ عنہا کے گھر پر گزاری تھی۔

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فتح الباری میں ان روایا ت کو اس طرح جمع کیا ہے کہ آپ علیہ الصلاۃ والسلام معراج کی شب ام ہانی رضی اللہ عنہا کے گھر میں جو کہ شعب ابی طالب کے پاس ہے آرام فرما رہے تھے کہ  اس گھر کی چھت کھولی گئی اور فرشتہ گھر میں داخل ہوئے، ام ہانی کے گھر کی نسبت بعض روایات میں خود آپ علیہ الصلاۃ والسلام کی طرف کرنے کی وجہ یہ ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی گھر میں رہائش اختیار کر رکھی تھی اس لیے اس کو اپنا گھر فرمایا۔ اس کے بعد فرشتے آپ علیہ الصلاۃ والسلام کو مسجد میں لے آئے، آپ علیہ السلام پر اب تک نیند کا اثر باقی تھا، چنانچہ آپ وہاں لیٹ گئے۔پھر فرشتے آپ علیہ السلام کو مسجد کے دروازے کے پاس لے آئے ۔

حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے نشر الطیب میں اسی تطبیق کو اختیار فرمایا ہے، نشر الطیب میں حضرت رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں:

"آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ میں حطیم میں لیٹا تھا (رواہ البخاری) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ شعب ابی طالب میں تھے (رواہ الواقدی) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ ام ہانی کے گھر تھے (رواہ الطبرانی) اور ایک روایت میں ہے کہ آپ اپنے گھر میں تھے اور چھت کھولی گئی (رواہ البخاری)۔

ف: جمع ان روایات میں یہ ہے کہ ام ہانی کے گھر کو جو کہ شعب ابی طالب کے پاس تھا آپ نے بوجۂ سکونت فائدہ کے لیے اپنا گھر فرما دیا، وہاں سے آپ کو مسجد میں حطیم مں لے گئے اور ہنوز نوم کا اثر قی تھا کہ وہاں پہنچ کر بھی لیٹ گئے"۔

(فصل 12: معراج شریف کے واقعات، ص: 46، ط: مشتاق بک کارنر، لاہور)

صحیح بخاری میں ہے:

"3207 - حدثنا ‌هدبة بن خالد حدثنا ‌همام، عن ‌قتادة وقال لي ‌خليفة حدثنا ‌يزيد بن زريع حدثنا ‌سعيد ‌وهشام قالا حدثنا ‌قتادة حدثنا ‌أنس بن مالك، عن ‌مالك بن صعصعة رضي الله عنهما قال: قال النبي صلى الله عليه وسلم: «بينا أنا عند البيت بين النائم واليقظان...الحديث".

(‌‌كتاب بدء الخلق‌‌، باب ذكر الملائكة، 4/ 109 ط: المطبعة الكبرى الأميرية)

وفيه أيضاً: 

"3342 - قال ‌عبدان أخبرنا ‌عبد الله أخبرنا ‌يونس عن ‌الزهري (ح) حدثنا ‌أحمد بن صالح حدثنا ‌عنبسة حدثنا ‌يونس عن ‌ابن شهاب قال: قال ‌أنس كان ‌أبو ذر رضي الله عنه يحدث أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «‌فرج ‌سقف ‌بيتي وأنا بمكة فنزل جبريل ففرج صدري ثم غسله بماء زمزم ثم جاء بطست من ذهب ممتلئ حكمة وإيمانا فأفرغها في صدري ثم أطبقه ثم أخذ بيدي فعرج بي إلى السماء فلما جاء إلى السماء الدنيا...الحديث".

(كتاب أحاديث الأنبياء، باب ذكر إدريس عليه السلام، 4/ 135 )

وفيه أيضاً:

"3887 - حدثنا ‌هدبة بن خالد: حدثنا ‌همام بن يحيى: حدثنا ‌قتادة، عن ‌أنس بن مالك، عن ‌مالك بن صعصعة رضي الله عنهما: «أن نبي الله صلى الله عليه وسلم حدثهم عن ليلة أسري به: بينما أنا في الحطيم، وربما قال في الحجر، مضطجعا، إذ أتاني آت فقد...الحديث".

(‌‌باب المعراج، 5/ 52)

المعجم الكبیر للطبرانی میں ہے:

"1059 - حدثنا أسلم بن سهل الواسطي، ثنا وهب بن بقية، ثنا محمد بن الحسن المزكي، ح وحدثنا القاسم بن عباد الخطابي، ثنا إسحاق بن بهلول الأنباري، ثنا أبي، ح وحدثنا محمد بن عبد الله الحضرمي، ثنا رزق الله بن موسى، ثنا شبابة بن سوار، قالوا: ثنا عبد الأعلى بن أبي المساور، عن عكرمة، عن أم هانئ بنت أبي طالب، قالت: بات رسول الله صلى الله عليه وسلم ليلة أسري به في بيتي ففقدته من الليل، فامتنع مني النوم مخافة أن يكون عرض له بعض قريش...الحديث".

(‌‌‌‌ما أسندت أم هانئ، عكرمة، عن أم هانئ، 24/ 432، ط:مكتبة ابن تيمية)

فتح الباری میں ہے:

"قوله في الحطيم وربما قال في الحجر هو شك من قتادة كما بينه أحمد عن عفان عن همام ولفظه بينا أنا نائم في الحطيم وربما قال قتادة في الحجر والمراد بالحطيم هنا الحجر... لكن المراد هنا بيان البقعة التي وقع ذلك فيها ومعلوم أنها لم تتعدد لأن القصة متحدة لاتحاد مخرجها وقد تقدم في أول بدء الخلق بلفظ بينا أنا عند البيت وهو أعم ووقع في رواية الزهري عن أنس عن أبي ذر فرج سقف بيتي وأنا بمكة وفي رواية الواقدي بأسانيده أنه أسري به من شعب أبي طالب وفي حديث أم هانئ عند الطبراني أنه بات في بيتها قال ففقدته من الليل فقال إن جبريل أتاني والجمع بين هذه الأقوال أنه نام في بيت أم هانئ وبيتها عند شعب أبي طالب ففرج سقف بيته وأضاف البيت إليه لكونه كان يسكنه فنزل منه الملك فأخرجه من البيت إلى المسجد فكان به مضطجعا وبه أثر النعاس ثم أخرجه الملك إلى باب المسجد فأركبه البراق وقد وقع في مرسل الحسن عند بن إسحاق أن جبريل أتاه فأخرجه إلى المسجد فأركبه البراق وهو يؤيد هذا الجمع".

(قوله باب المعراج، 7/ 204، ط: دار المعرفة)

(كذا في شرح الزرقاني على المواهب اللدنية بالمنح المحمدية، المقصد الخامس: في تخصيصه عليه الصلاة والسلام بخصائص المعراج والإسراء، 8/ 41-40، ط:دار الكتب العلمية )

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507102251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں