منرل پانی والے گھروں اور دفاتر میں پانی سپلائی کرتے ہیں اور بوتل کی سیکیورٹی کے طور پر کچھ رقم لیتے ہیں ،اس رقم کا استعمال کمپنی والوں کے لیے جائز ہے یا نہیں ؟اس کی جائز صورت کیا ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں منرل پانی سپلائی کرنے والی کمپنی کا بوتل کی سیکورٹی کے طور پر رقم لینااور اس کا استعمال کرنا جائز ہے۔
اِس کی حیثیت ابتداءً امانت کی ہے اور انتہاءً قرض کی، لہذا جس طرح کسی سے قرض وصول کر کے اُس کا استعمال کرنا جائز ہے، اسی طرح (ضرورت اور تعامل الناس کی وجہ سے) سیکیورٹی ڈپازٹ کی مد میں رقم وصول کرنا اور اُس کا استعمال کرنا جائز ہے۔
الوسیط فی شرح القانون المدنی میں ہے:
"و قد يودع مبلغ من النقود أو شيئ آخر مما يهلك بالإستعمال و يكون المودع عنده مأذونا له في إستعماله فلا يرده بالذات و لكن يرد مثله ،و هذه هي الوديعة الناقصة و هي تعتبر قرضا."
(عقد الوديعة، الفصل الأول أركان الوديعة، الفرع الثاني :المحل و السبب في عقد الوديعة، الأشياء التي يجوز إيداعها، ج:7، الجزء الأول، ص: 698، ط: دار إحياء التراث العربي)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144511101602
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن