بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

منبر مسجد کی حدود میں شامل ہے


سوال

مسجد کا منبر مسجد کی حدود کے اندر ہے یا باہر؟

جواب

بصورتِ مسئولہ مساجد میں جو منبر بنائے جاتے ہیں وہ محراب میں بنائے جاتے ہیں  اور محراب شرعاً مسجد کا حصہ ہوتاہے اور مسجد کی حدود میں ہی شمار ہوتا ہے؛ تاکہ اس کے ذریعے قبلہ رخ اور مسجد کے درمیان حصہ کا تعین ہوسکے۔

فتاوی شامی میں ہے:
لأن المحراب إنما بني علامة لمحل قيام الإمام؛ ليكون قيامه وسط الصف كما هو السنة.

(باب مايفسد الصلوة ومايكره فيها، ج:1، ص:645، ط: ايج ايم سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201201086

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں