"مہرال" نام رکھنا کیسا ہے؟
"مہرال" کا معنی عربی یا اردو زبان کی کسی مستند لغت میں نہیں مل سکا۔ بہتر ہے کہ اس کی بجائے اچھے معنٰی والا عربی نام رکھا جائے، یا لڑکے کا نام رکھنا ہے تو انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی کے نام پر، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر نام رکھ لیجیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144201201043
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن