بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محراب مسجد کاحصہ ہے


سوال

محراب مسجد کاحصہ ہے یا نہیں ہے؟

جواب

مساجد میں جو محراب بنائے جاتے ہیں وہ شرعاً مسجد کا حصہ ہوتے ہیں، معتکف اگر محراب میں چلا جائے تو اس کا اعتکاف فاسد نہیں ہوتا۔ محراب  بنانے سے غرض یہ ہے کہ  قبلہ رخ متعین ہوجائے اور مسجد کے درمیان کاتعین ہوجائے، تاکہ امام صف کے بیچ میں کھڑا ہو۔ 

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (1/ 645):

"قلت: أي لأن المحراب إنما بني علامة لمحل قيام الإمام ليكون قيامه وسط الصف كما هو السنة، لا لأن يقوم في داخله، فهو وإن كان من بقاع المسجد لكن أشبه مكانا آخر فأورث الكراهة، ولايخفى حسن هذا الكلام فافهم، لكن تقدم أن التشبه إنما يكره في المذموم وفيما قصد به التشبه لا مطلقا، ولعل هذا من المذموم تأمل. هذا وفي حاشية البحر للرملي: الذي يظهر من كلامهم أنها كراهة تنزيه تأمل اهـ."

فقط و اللہ أعلم


فتوی نمبر : 144209201333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں