بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محراب کی جانب سے مسجد کے حدود کم کرکے جنازہ کے لیے جگہ بنانے کا حکم


سوال

 کیا مسجد  کی مقررہ حدود کو کم کرنا جائز ہے؟ مثلاً محراب کی دیوار مسجد کے اندر کی طرف کرکے اس کے آگے جنازہ رکھنے کی جگہ بنانا؟

جواب

واضح رہے کہ جب ایک بار کوئی زمین  مسجد کے حدود میں داخل کردی گئی تو وہ زمین تاقیامت مسجدِ شرعی کے حکم میں داخل ہوگئی،اسے مسجد کے حدود سے باہر کرکے کسی اور مقصد میں استعمال کرنا تغییر وقف ہے جو کہ شرعاً ممنوع ہے، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں محراب کی جانب سے مسجد  کے حدود کم کرکے  جنازہ کے لیے جگہ بنانا شرعاً جائز نہیں ہے، اہلِ محلہ کو چاہیے کہ وہ جنازہ کے لیے کسی ایسی جگہ کا انتخاب کریں جو مسجد کے حدود سے باہر ہو۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولا يجوز تغيير الوقف ‌عن ‌هيئته".

(کتاب الوقف، الباب الرابع عشر فی المتفرقات، ج:2، ص:490، ط:رشیدیه)

فتح القدیر میں ہے:

"لأن ‌الواجب ‌إبقاء الوقف على ما كان عليه دون زيادة أخرى".

(کتاب الوقف، ج:6، ص228، ط:دار الفکر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144408101010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں