بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر ماہ نام رکھنا


سوال

 مہرماہ نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا معنی بھی بتا دیں۔

جواب

’’مہر‘‘  فارسی میں سورج کو کہتے ہیں اور ’’ماہ‘‘ چاند کو کہتے ہیں۔ ’’مہر ماہ‘‘ کا معنیٰ ہوگا: سورج چاند۔ اس سے بہتر ہے   کوئی اچھے معنی والانام منتخب کیا جائے ، لڑکے کا نام رکھنا ہے تو کسی نبی علیہ السلام یا  صحابی رضی اللہ عنہ کے نام پر، اور لڑکی کا نام رکھنا ہے تو کسی صحابیہ رضی اللہ عنہا کے نام پر  نام رکھ لیجیے۔ یا ایسا  اچھا بامعنی نام رکھا جائے جس سے اسلامی تشخص ظاہر ہو۔

ہماری ویب سائٹ کے سرور ورق پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں حروف تہجی کی ترتیب سے لڑکوں اور لڑکیوں کے منتخب نام موجود ہیں، جنس اور حرف کا منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔جس کا لنک درج ذیل ہے۔

اسلامی نام

تفسیرِ معارف القرآن  (مفتی محمد شفیعؒ) میں ہے:

"افسوس ہے کہ آج کل عام مسلمان اس غلطی میں مبتلا ہیں،  کچھ لوگ تو وہ ہیں جنہوں نے اسلامی نام ہی رکھنا چھوڑ دیے، ان کی صورت و سیرت سے تو پہلے بھی مسلمان سمجھنا ان کا مشکل تھا، نام سے پتا چل جاتا تھا، اب نئے نام انگریزی طرز کے رکھے جانے لگے، لڑکیوں کے نام خواتینِ اسلام کے طرز کے خلاف خدیجہ، عائشہ، فاطمہ کے بجائے نسیم،شمیم، شہناز، نجمہ، پروین ہونے لگے۔

(معارف القرآن، ج:4، ص:132، ط:معارف القرآن کراچی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201345

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں