بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محفل میں ہوا کے اخراج سے عزت میں کمی نہیں ہوتی


سوال

اگر کوئی عزت دار انسان سے بھرے محفل میں غلطی سے ہوا خارج (آواز) ہو جائےتو کیا اُسکی عزت میں کوئی کمی آتی ہے ۔

جواب

ہوا کا نکلنا طبعی امر ہے کبھی مجبوری کی وجہ سے یا کبھی بے دھیانی کی وجہ سے مجلس میں اس کی نوبت آجاتی ہے مگر اس سے کسی کی تحقیر یا تذلیل نہیں کرنی چاہیے البتہ بعض معاشرے ایسے ہیں جہاں اسے معیوب سمجھا جاتا ہے  ، اگرچہ غیر ارادی طور پر ہو، جب کہ غیر ارادی طور پر ایسا ہو جائے  تو معذور ہے، اس پر نہ تو اس کی ملامت کرنی چاہیے ، اور نہ ہی اس پر کوئی تبصرہ کر کے اس کی تذلیل و تحقیر کرنی چاہیے۔واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101737

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں