بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مہر کی کم سے کم مقدار


سوال

آج کے دور میں حقِ مہر کی کم سے کم مقدارکتنی ہے؟ کیا 5000 حق مہر مقرر کرنا جائز ہے؟

جواب

مہر  کی کم سے کم مقدار 10درہم کے بقدر چاندی یا اس کی قیمت ہے۔  اور 10 درہم کا وزن 2تولہ ساڑھے سات ماشہ ہے، اور موجودہ وزن کے مطابق  اُس کی مقدار 30  گرام 618 ملی گرام ہوتی ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا، آج کل (15 دسمبر 2020) چاندی کی  جو قیمت ہے اس قیمت کے اعتبار سے پانچ ہزار (5000) روپے مہر رکھنا جائز ہے۔ باقی عورت کا اصل حق "مہرمثل" ہے، "مہر مثل"  کا مطلب یہ ہے کہ جتنا لڑکی کے باپ کے خاندان میں اس جیسی لڑکیوں کا مہر ہوتاہے، ا تنا ہی مہر اس لڑکی کا بھی ہونا چاہیے، مگر "مہرمثل" سے کم یا زیادہ بھی رکھ سکتے ہیں۔

مالی گنجائش ہونے کی صورت میں بہتر یہ ہے کہ "مہر فاطمی"  کی مقدار (ایک سو، سوا اکتیس (131/25)تولہ  چاندی یا اس کی قیمت) مہر مقرر کیا جائے۔ چاندی  کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے،  بوقتِ ادا اس کے مطابق قیمت بھی ادا کی جاسکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200823

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں