بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر مہر کی رقم بھول جائے تو کیا کرے؟


سوال

اگر مہر کی رقم بھول جائے تو کتنا ادا کیا جائے؟

جواب

اگر مہر کی رقم بھول جائے تو  بیوی سے پوچھ لے کہ کیا طے ہوا تھا، یا نکاح نامے پر دیکھ  لے، اگر کہیں بھی نہ ملے تو جو یاد ہو اور بیوی کا مطالبہ بھی اس سے زیادہ کا نہ ہو اتنا ادا کردے، اور باقی کے بارے میں بیوی سے معاف کروالے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 113):

"(وصح حطها) لكله أو بعضه (عنه) قبل أو لا، ويرتد بالرد كما في البحر.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111201077

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں