بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک میں انویسمنٹ کا حکم


سوال

میرا سوال  یہ ہے کہ کیا میزان بینک میں انویسمنٹ نفع  ونقصان کے ساتھ غیر متعین پرافٹ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات مکمل طور  پر شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں؛ اس لیےکسی بھی مروجہ اسلامی بینک میں انویسمنٹ کرنا اور کسی بھی قسم کا تمویلی معاملہ کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔

تفصیلی بحث کے لئے ’’مروجہ اسلامی بینکاری‘‘ نامی کتاب کا مطالعہ کریں۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144311100819

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں