بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک میں مضاربہ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم


سوال

کیا میزان بینک میں مضاربہ اکاؤنٹ میں رقم جمع کروا کر حاصل ہونے والا منافع جائز اور حلال ہے؟ رہنمائی فرمائیں.

جواب

واضح رہے کہ میزان بینک اور دیگر  مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات (مروجہ مضاربت، شرکت،مرابحہ وغیرہ) میں  شرعی تقاضے پورا نہ کرنے کی وجہ سے ناجائز  ہیں  اور ان معاملات سے حاصل ہونے والے منافع  حلال نہیں ہیں۔  لہذا   اگر کسی نے میزان بینک میں مضاربہ اکاؤنٹ کھولا ہو تو وہ شرعًا اس اکاؤنٹ سےصرف اپنے اصل سرمائے کے بقدر وصول کرنے کا حق دار  ہے،  اس پر  بینک سےمنافع وصول کرنا جائز نہیں، نیز  بینک سےایسےعقد کو ہی ختم کردینا چاہیے، یاتو  اکاؤنٹ ختم کردے یا کرنٹ اکاؤنٹ میں تبدیل کردے۔

مزید تفصیل کے لیے ہماری جامعہ کی کتاب "مروجہ اسلامی بینکاری" کا مطالعہ کریں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501101767

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں