بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میزان بینک کے سرٹیفیکیٹ سے ماہانہ رقم وصول کرنے کا حکم


سوال

میں ایک بیوہ ہوں ،میری کمائی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے ،کیا میں میزان بینک میں رکھے ہوے سرٹیفکیٹ سے ماہانہ رقم استعمال کر سکتی ہوں؟

جواب

میزان بینک اور دیگر مروجہ اسلامی بینکوں کے اکثر معاملات میں شرعی اصولوں کی خلاف ورزی لازم آتی ہے، اس لیے میزان بینک ماہانہ آمدنی سرٹیفیکیٹ  کے ذریعہ منافع حاصل کرنا جائز نہیں ۔ مروجہ غیر سودی بینکوں   کا طریقہ کار مکمل شرعی اصولوں کے مطابق نہیں ،   لہذا روایتی بینکوں کی طرح ان میں بھی سرمایہ کاری کرنا جائز نہیں   ،اور اس سے حاصل ہونے والا نفع  حلال نہیں ۔

ہماری معلومات کے مطابق اب تک پاکستان میں کوئی بھی بینک یا مالیاتی ادارہ صحیح شرعی اصولوں کے مطابق تمویل نہیں کررہاہے، سرمایہ کاری اورانویسمنٹ کے لیے دیگر جائز ذرائع اختیار کرنے چاہیے۔

مشكاة المصابيح ميں  هے:

"وعن عمر بن الخطاب رضي الله عنه إن آخر ما نزلت آية الربا وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم قبض ولم يفسرها لنا فدعوا الربا والريبة. رواه ابن ماجه والدارمي".

(مشكاة المصابيح،كتاب البيوع،باب الربا (2/ 860) ط:المكتب الاسلامي)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401100196

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں