بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میٹھا بنانے کیلئے کھارے پانی کو ضائع کرنا


سوال

بورنگ کا پانی آر-او پلانٹ کے ذریعہ میٹھا کرنے کے بعد اضافی کھارا پانی ضائع کر دینا کیسا ہے ؟ یہ اسراف ہو گا یا نہیں ؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں  اگر پانی میٹھا بنانے کے بعد   اضافی کھارا پانی کسی اور کام  میں (مثلاً    مخصوص حیوانات یا نباتات  یا  کسی اور چیز کی صفائی  وغیرہ  میں) استعمال    ہوسکتا ہو تو اسے محفوظ کر کے   استعمال کر لیا جائے تو زیادہ مناسب ہو گا۔ تاہم   مذکورہ پانی    اگر مضر ہونے کی وجہ سے  کسی بھی کام میں استعمال نہ ہوسکتا ہو تواضافی پانی کے ضائع ہونے پر گناہ نہ ہو گا۔

شامی میں ہے:

(قوله: والإسراف) أي بأن يستعمل منه فوق الحاجة الشرعية، لما أخرج ابن ماجه وغيره عن عبد الله بن عمرو بن العاص «أن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بسعد وهو يتوضأ فقال: ما هذا السرف؟ فقال: أفي الوضوء إسراف؟ فقال: نعم، وإن كنت على نهر جار»، حلية

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار)،كتاب الطهارة،سنن الوضوء، 1/ 132، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100926

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں