ایک خاتون کے شوہر کا انتقال ہوا تو اس کے سسر حیات تھے۔ لیکن اب وہ بھی انتقال کر گئے ہیں۔ اور ان کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ ان خاتون کے اپنے دو بیٹے ہیں۔ معلوم یہ کرنا ہے کہ ان خاتون کا یا ان کے بیٹوں کا کوئی حصہ ان کے سسر کی جائیداد میں ہے؟ اگر ہے تو کتنا ہے؟
مذکورہ صورت میں سسر کی جائیداد میں اس کی بہو یا پوتوں کا حق نہیں ہے کیوں کہ بہو کو بہو ہونے کی حیثیت سے سسر سے میراث نہیں ملتی اور پوتوں کے چچا حیات ہیں۔
فتوی نمبر : 143511200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن