بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

26 شوال 1445ھ 05 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میراث کی تقیسم کے بعد جائیداد کے کاغذات بنانے کا خرچہ کون کتنا ادا کرے؟


سوال

میراث تقسیم ہو چکی ہے تین مرد اور دو عورتیں ہیں ،جائیداد کے کاغذات بنانے میں بھی خرچہ آیا ہے، اب کیا عورت میراث کی طرح آدھا حصہ دے گی یا خرچہ پانچ حصوں میں تقسیم ہو گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں جائیداد کے کاغذات  بنانے کا خرچہ تمام ورثاء پر ان کے حصوں کے بقدر لازم ہوگا جو انہیں وراثت میں ملا تھا، چناں چہ کل خرچہ کو آٹھ حصوں میں تقسیم کرکے ہر بیٹے پر دو دو حصے اور ہر بیٹی پر ایک حصہ دینا لازم ہوگا۔

مجلۃ الاحکام العدلیہ میں ہے:

"إذا احتاج الملك المشترك للتعمير والترميم فيعمره أصحابه بالاشتراك بنسبة حصصهم".

(الکتاب العاشر الشرکات، ‌‌الباب الخامس في بيان النفقات المشتركة، ص: 249، المادۃ :1308، ط: نور محمد آرام باغ کراچی)

درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام میں ہے:

"إذا احتاج الملك المشترك للتعمير والترميم فيعمره أصحابه بالاشتراك بنسبة حصصهم سواء كان الملك مشتركا بين أكثر من مالك واحد أو مشتركا بين مالك ووقف أو كان قابلا للقسمة كالدار الكبيرة أو غير قابل للقسمة كالحمام والبئر فإذا كان الوقف شريكا في الملك فيدفع متولي الوقف حصة الوقف في المصرف بنسبة حصته والملك هنا أعم من ملك الرقبة وملك المنفعة".

(الکتاب العاشر الشرکات، الباب الخامس، المادۃ: 1308، 3/ 310، ط: دارالجیل)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100586

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں