میں بیوہ ہوں ، میرے والدین کا بھی انتقال ہو چکاہے، میرے دو بھائی اور چار بہنیں ہیں ،جن میں سے ایک کا انتقال ہو چکا ہے ، لیکن اس بہن کے بچے ہیں۔میری وراثت کی تقسیم کا پتہ کرنا ہے، خصوصاً جس بہن کا انتقال ہو چکا ہے، کیا اس کے بچوں کو بہن کا حصہ ملے گا؟
واضح رہے کہ وراثت کی تقسیم موت کے بعد ہوتی ہے اور اس وقت جو ورثاء زندہ ہوں ان میں وراثت تقسیم ہوتی ہے۔
لہذا صورتِ مسؤلہ میں اگر یہی ورثاء آپ کی وفات کے وقت زندہ ہوں یعنی بچے والدین، شوہر نہ ہوں تو آپ کی وراثت بہن بھائیوں میں تقسیم ہوگی ، جو بہن وفات پاچکی ہے ان کے بچوں کو میراث میں سے حصہ نہیں ملے گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
وشروطه: ثلاثة: موت مورث حقيقة
(الدر المختار وحاشية ابن عابدين، كتاب الفرائض 6/ 758 ط: سعيد) فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144202200385
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن