بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میرم نام رکھنا


سوال

’’میرم‘‘  نام رکھنا کیسا ہے اور اس کا مطلب و معنی کیسا ہے؟

جواب

عربی لغت میں "میرم" مندرجہ ذیل دو الفاظ سے مشتق ہوسکتا ہے :

1۔ "میرم" باب "اَرَمَ،یاَرِمُ"( بمعنی دانتوں سے پکڑنا)ے اسم آلہ کا صیغہ بمعنی: دانتوں سے پکڑنے والی چیز یا آلہ۔

2۔"میرم باب "وَرِمَ،یَرِمُ"(بمعنی سوجنا،پھولنا) سے اسم آلہ کا صیغہ بمعنی: پھلانے والی چیز یا آلہ۔

بایں دو معنی یہ نام معنی کے اعتبار سےکوئی خوبی نہیں رکھتا، اس لیے  ایسا نام رکھنا مناسب نہیں،اس کے نام کے بدلے اگر لڑکی کا  "مریم" نام رکھا جائے تو بہتر وافضل ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"أَرَمَ عليه -ِ أرماً:عضّ"

(ص:35،ط:مکتبہ نعمانیہ)

وفيه ايضا:

"وَرِمَ -ِ (يَرِمُ) وَرَماً:انتفخ"

(ص:1084،ط:مکتبہ نعمانیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101510

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں