میرویس نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کے معنی کیا ہے؟ اور یہ نام کس زبان کا ہے؟ اگر عربی کا ہے ،تو کس مادہ سے ہے؟
’’میرویس‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، میر کے معنی افسر، سردار ،راہ نما، پیشوا، سیدوں کا اعزازی لقب، شہزادہ، تاش کا بادشاہ کے ہیں، ویس کا معنی دس، گاؤں، قبیلہ، جماعت کے معنی میں ہےلہذا میر ویس کا معنی ہوا:’’ قبیلہ کا بڑا‘‘،اس معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے، باقی اگر نام عربی الفاظ میں ہو اور معنی بھی اچھا ہو تو زیادہ بہتر ہے۔اور بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،تابعین یا دیگر نیک لوگوں کے نام پر نام رکھا جائے،اس میں برکت ہوتی ہے۔
فیروز اللغات میں ہے:
"میر:(1) افسر، سردار(2) راہ نما پیشوا،(3) سیدوں کا اعزازی لقب،(4) شہزادہ،(5) تاش کا بادشاہ ۔"
(ص:668، ط:دار الاشاعت کراچی)
فرہنگ دھخدامیں ہے:
"ويس:در اوستايى بمعنى ده وقريةاست، ده وطائفةوقبيله، ميرويس بمعنى بزرگ قبيله، درزمان ساسانيان شاه زادگان راويسپهر(ويسپور)بمعنى زاده خانواده بزرگ ميناميدند ."
(ص:279، ج:48، ط:چاپ سيروس تهران)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144503100576
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن