بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میم کے زیر کے ساتھ مِناہل نام رکھنا ٹھیک نہیں


سوال

دوسرے دارالافتاء سے پوچھ لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ : مَناہل (Manahil) اور مِناہل (Minahil) دونوں نام ٹھیک ہیں، آپ سے بھی تصدیق چاہیے کہ کیا یہ دونوں نام ٹھیک ہیں؟ نیز ہم بیٹی کا نام مِناہل (Minahil) رکھنا چاہتے ہیں۔

جواب

صورتِ مسؤلہ میں مذکور لفظ کا صحیح تلفظ میم کے زبر کے ساتھ "مَناہل"  ہے اور "مِناہل" میم کے زیر کے ساتھ یہ تلفظ ٹھیک نہیں "مَنہل" میم کے زبر کے ساتھ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: پانی کا گھاٹ، پانی کا چشمہ،  جنگل میں مسافروں کی منزل، پڑاؤ میم کے زیر کے ساتھ مِناہل لفظ عربی زبان میں استعمال ہی نہیں ہوتا، لہٰذا بیٹی کا نام مَناہل( Manahil) رکھنا درست ہے اور مِناہل (Minahil) درست نہیں۔

تاج العروس میں ہے:

(والمنهل: المشرب) ، ومنه حديث الدجال: " أنه يرد كل منهل ".(و) أيضا (الموضع الذي فيه المشرب) ، عن ثعلب، (و) كثر ذلك حتى سمي (المنزل) الذي (يكون) للسفار (بالمفازة) منهلا".

(باب اللام، فصل النون مع اللام، 47/31، ط: المجلس الوطني للثقافة والفنون والآداب بدولة الكويت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144501100712

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں