بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میڈیسن کھا کر حیض لائیں تو عدت پوری ہوجائے گی، یا نہیں اس کے بابت حکم


سوال

میڈیسن کھا کر حیض لائیں تو عدت پوری ہوجائے گی ، بھلے وہ اس کے حیض کے مقررہ ٹائم  سے الگ ٹائم پر آئے؟

جواب

واضح رہے جس عورت کو ماہواری  آتی ہے ( یعنی وہ چھوٹی بچی نو سال سے کم عمر والی  یا بہت بوڑھی عورت نہیں ہے) اس کی طلاق کی عدت مکمل تین ماہواریاں ہیں (اگر حمل نہ ہو)،   عورت جب تیسری ماہواری سے پاک ہوگی،  تب اس کی عدت ختم ہوجائی گی، بہرحال اگر کم از کم تین دن حیض  آگیا تو دواؤں کے ذریعے ہی سہی،  لیکن تین ماہواری  گزرنے سے عدت مکمل ہوجائے گی۔

الدر المختار میں  ہے:

"وهي في حق حرة تحيض لطلاق بعد الدخول حقيقةً أو حكمًا ثلاث حيض كوامل و العدة في حق من لم تحض لصغر بأن لم تبلغ تسعًا بأن ثلاثة أشهر بالأهلة لو في الغرة و إلا فبالأيام.و في حق الحامل وضع جميع حملها."

(الدرالمختار، کتاب الطلاق، باب العدۃ، ج:3، ص:504،  ط:دارالفکر بیروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504101093

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں