بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ميڈيکل بلنگ کی نوکرى کرنے کا حکم


سوال

ميڈيکل بيلنگ کى نوکرى کرنا کيسا ہے اس نوکرى ميں امريکا کے ڈاکٹروں کو بيلنگ کى جاتى ہے جيسے MTBC Bagh اور اسلام آباد ميں ان کے ہيڈ کوارٹر ہے۔

وضاحت:ميڈيکل بيلنگ کی ملازمت سے مراد ایسی  کمپنی میں ملازمت کرنا،  جو مریض اور انشورنس کمپنی  کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتی ہے۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں   میڈکل بلنگ کمپنی مریض اور انشورنس کمپنی کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرتی ہے،  یعنی  ڈاکٹر  کی تجاویز (دوا اور ٹیسٹ وغیرہ) انشورنس کمپنی کی طرف منتقل کرتی ہے  ،اور  انشورنس کمپنی سے رقم وصول کر کے ڈاکٹر یا ہسپتال کو پہنچاتی ہے، گویا اس کمپنی کا کام انشورنس کی سہولت کاری ہے ، لہذا اس  کمپنی میں نوکری کرنے والا بھی  انشورنس کے حرام معاملات  کا سہولت کار  اور معاون بن جائے گا  ،اور  تنخواہ اس حرام میں معاونت کا عوض ہوگی، جو کہ حلال نہیں ہے،لہذا اس سے  بچنا چاہیے۔

احكام القرآن للجصاص  میں ہے:

"وقوله تعالى: {وتعاونوا على البر والتقوى} يقتضي ظاهره إيجاب التعاون على كل ما كان طاعة لله تعالى; لأن البر هو طاعات الله. وقوله تعالى: {ولا تعاونوا على الأثم والعدوان} نهي عن معاونة غيرنا على معاصي الله تعالى."

(سورۃ مائدہ، ج:3، ص:296، دار احیاء التراث العربی)

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح:

"عن جابر - رضي الله عنه - قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه، وقال: (هم سواء) » رواه مسلم.

(وكاتبه وشاهديه) : قال النووي: فيه تصريح بتحريم كتابة المترابيين والشهادة عليهما وبتحريم الإعانة على الباطل (وقال) ، أي: النبي صلى الله عليه وسلم (هم سواء) ، أي: في أصل الإثم، وإن كانوا مختلفين في قدره."

(کتاب البیوع، باب الربا، ج:5، ص:1915، دار الفکربيروت - لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101428

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں