بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معدہ کے مریض کے لئے وظیفہ


سوال

Irritable bowel syndrome (IBS) ایک بیماری ہے اس بیماری میں انسان کو کبھی دست اور کبھی قبض ہو جاتا ہے اور کبھی کبھار مسلسل دست اور کبھی کبھار مسلسل قبض ہو جاتا ہے اس کے ساتھ پیٹ میں درد اور گیس بھی بہت زیادہ تر ہوتا ہے، ڈاکٹر حضرات کہتے ہیں کہ اس کا تعلق زیادہ تر ڈیپریشن (depression) کے ساتھ بھی ہے ۔ میں نے اس کا علاج کیا ہے لیکن صرف وقتی طور پر افاقہ ہو جاتا ہے۔خوراک میں بھی میں بہت زیادہ احتیاط کرتا ہوں گندی اور فضول چیزیں بالکل نہیں کھاتا ۔ برائے مہربانی کوئی ایسا مجرب وظیفہ بتا دیں کہ اس بیماری سے شفا مل جائے کیونکہ اس بیماری کی وجہ سے میں نہ اپنی عبادات صحیح طریقہ سے کر سکتا ہوں اور نہ دوستوں کے ساتھ محفل میں بیٹھ سکتا ہوں۔ 

جواب

 واضح رہے کہ بیماری اور شفا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے،آپ پنچ وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں اور  پورے یقین وخلوص کے ساتھ اللہ جل شانہ سے دعا کرتے  رہیں، اور وقتاً فوقتاً حسبِ استطاعت صدقہ نکالتے  رہیں، صبح وشام درود شریف، سورہ فاتحہ، آیۃ الکرسی، سورہ الم نشرح ، چاروں قل  اور درود شریف سات سات مرتبہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں تھتکار کرکے پورے جسم پر پھیردیا کریں، درج ذیل دعا پڑھ کر بھی دم کریں:

"اَللّٰهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ وَاشْفِ أَنْتَ الشَّافِيْ لَا شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ شِفَاءً لَايُغَادِرُ سَقَماً." (ترمذي)

نیز کسی مستند معالج سے علاج بھی کراتے رہیں، اللہ جل شانہ نے موت کے علاوہ ہر بیماری کی دوا پیدا فرمائی ہے، امید ہے کہ اسی کے فضل سے شفا ملے گی۔فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502100206

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں