بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معدہ کی بیماری کی وجہ سے روزہ کا فدیہ دینا


سوال

ایک عورت جو معدہ کی مریض ہیں اور معدہ میں سوراخ ہے۔معدہ کو خالی رکھنا انتہائی تکلیف دیتا ہے، اتنا تکلیف کا باعث بنتا ہے کہ چلنا پھرنا اور کوئی کام کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سردی ہو یا گرمی دونوں موسموں میں معدہ خالی رکھا ہی نہیں جا سکتا، کیا یہ عورت رمضان المبارک کے روزوں کا فدیہ دے سکتی ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر یہ دائمی مرض ہے اور ماہر دین دار ڈاکٹر  اس سے صحت یابی نہ ہونے کا غالب اندیشہ ظاہر کرچکے ہوں تو مذکورہ عورت اپنے ذمہ روزوں کا فدیہ دے سکتی ہے۔

فدیے کی مقدار ایک روزے کے بدلے ایک صدقہ فطر ہے۔ یعنی پونے دو کلو گندم یا اس کی قیمت کسی مستحقِ زکاۃ کو دے دے۔ اگر فدیہ ادا کرنے کے بعد روزے رکھنے پر قدرت حاصل ہوگئی تو روزوں کی قضا کرنی ہوگی، اور دیے گئے فدیے پر صدقے کا ثواب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201833

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں