بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میدانِ عرفات کا محلِ وقوع


سوال

میدانِ عرفات کس جگہ پر ہے؟

جواب

میدانِ عرفات سعودی عرب کے مکہ مکرمہ شہر کے قریب ہے ،مکہ مکرمہ سے مشرق کی جانب، طائف کی راہ پر، تقریبا21کلومیٹر دور، ایک وسیع وعریض میدان ہے،جوحدودِ حرم سے باہرہے۔سعودی حکومت نے حاجیوں کو اشتباہ سے بچانے کے لیے علامات سے اس میدان کی حدودمقررکردی ہیں ،اس کاخیال رکھناچاہیے،تاکہ وقوفِ عرفہ میدان ِ عرفات سے باہر نہ ہو۔

الموسوعة الفقهية الکویتیة   میں ہے:

"هي ما جاوز وادي عرنة - بعين مضمومة ثم راء مفتوحة ثم نون إلى الجبال القابلة مما يلي بساتين ابن عامر، وقد وضعت الآن علامات حول أرض عرفة تبين حدودها ويجب على الحاج أن يتنبه لها ؛ لئلا يقع وقوفه خارج عرفة ، فيفوته الحج ، أما جبل الرحمة ففي وسط عرفات ، وليس نهاية عرفات ، ويجب التنبه إلى مواضع ليست من عرفات يقع فيها الالتباس للحجاج وهي :أ - وادي عرنة . ب - وادي نمرة ."

(الموسوعة الفقهية الكويتية60/30 ،ط:وزارة الأوقاف والشئون الإسلامية)

فقط والله اعلم 


فتوی نمبر : 144307101277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں