آج کل بعض کاروبار کرنے والے افراد میل ورم (Mealworm) نامی کیڑے پالتے ہیں ، پھر جب کیڑے بڑے ہو جاتے ہیں ، تو انہیں بیچتے ہیں اور یہ کیڑے خاص قسم کی مرغیوں اور پرندوں کی غذا کے کام آتے ہیں ۔ ان کیڑوں کی خرید و فروخت کا شرعی حکم کیا ہے ؟
Mealworm جسے اردو میں سنڈی / سرسری کہا جاتا ہے، حشرات الأرض میں سے ہے جس کی خرید وفروخت شرعا جائز نہیں۔
فتح القدیر شرح الہدایہ میں ہے:
"ولايجوز بيع هوام الأرض كالخنافس والعقارب والفأرة والنمل والوزغ والقنافذ والضب، ولا هوام البحر كالضفدع والسرطان".
(مسائل منثورة، ٧ / ١١٨، ط: دار الفكر)
رد المحتار علي الدر المختار میں ہے:
"قال في الحاوي: ولا يجوز بيع الهوام كالحية والفأر والوزغة والضب والسلحفاة والقنفذ وكل ما لا ينتفع به ولا بجلده."
(کتاب البیوع، باب البیع الفاسد، مطلب فی بیع دودۃ القز، ٥ / ٦٨،ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144505102047
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن