بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایم سی بی اسلامک بینکنگ میں رقم لگانا


سوال

ایم سی بی عارف حبیب بینک نے آئی سیو یا isave کے نام سے ایک اپلیکیشن بنائی ہے،  جس میں آپ بینک سے آن لائن فنڈ ٹرانسفر کرکے انوسٹمنٹ کرسکتے ہیں۔ ان میں سے کچھ اسلامی فنڈز کے نام سے بھی ہے۔ ساتھ میں وہ کچھ علماء کی طرف سے فتویٰ کی کاپی بھی فراہم کرتے ہیں کہ یہ بالکل اسلامی اصولوں کے مطابق ہے۔ کیا اس  میں انوسٹمنٹ درست ہے؟

جواب

موجودہ زمانے میں اسلامی بینکنگ کے عنوان سے جتنے بھی بینک کام کر رہے ہیں، چاہے مروجہ اسلامی بینک ہوں یا دیگر  بینکوں کے اسلامی کاؤنٹروغیرہ،  ان میں بہت سی شرعی خامیاں موجود ہیں، جن کی موجودگی میں انہیں "اسلامی" بلکہ "غیر سودی" بھی نہیں کہا جاسکتا، لہذا دیگر بینکوں کی طرح مروجہ اسلامی بینکوں میں  یا دیگر بینکوں کے اسلامی کاؤنٹر یا فنڈز وغیرہ کے نام سے بنائے گئے نفع بخش اکاؤنٹ،ان میں رقم انویسمنٹ کرکے اس پر نفع حاصل کرناجائز نہیں ہے۔ البتہ  شدید مجبوری کی صورت میں کسی بھی بینک میں کرنٹ اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے، اس لیے کہ  کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کی صورت میں اکاؤنٹ ہولڈر  نہ تو براہِ راست  سودی نظام میں معاون ہوتا ہے اور نہ ہی سودی رقم وصول کرتا ہے؛ اس لیے ضرورت کی وجہ سے بامرِ مجبوری اس کی اجازت دی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212200298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں