بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مذی روکنے کے لیے عضو خاص پر زخم پٹی (sunny plast) لگانا


سوال

کیا ذکر سے مذی کے نکلنے کو روکنے کے لیے سنی پلاسٹ کا استعمال کر سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ اگر مذی عضو خاص کے سوراخ سے باہر نکل جائے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، لہذا عضو خاص (آلہ تناسل) کے سوراخ کے باہر اگر سنی پلاسٹ  لگائی اور مذی کا قطرہ سوراخ سے باہر نکل آیا اگرچہ پٹی سے باہر نہ نکلا ہو تب بھی وضو ٹوٹ جائے گا، ہاں البتہ اگر  روئی وغیرہ سوراخ کے اندر داخل کرکے پھنسالے  جس سے مذی  باہر نہیں نکل سکے تو جب تک شرمگاہ کے اندر ہی اندر مذی رہے، باہر نہ نکلے  اور روئی وغیرہ کے بیرونی حصہ پر   بھی تری ظاہر نہ ہو تو اس سے وضو نہیں ٹوٹے گا، اور اگر تری کی وجہ سے روئی کا باہر والا حصہ بھی تر ہوجائے، یا روئی   شرمگاہ  سے نکالی جائے  اور اس  کے اندرونی حصے میں مذی  لگی ہوئی ہو تو اس کا وضو ٹوٹ جائے گا۔

اور اگر روئی شرمگاہ کے بالکل اندر داخل کردی ہو اور اس کا سرا باہر نہ ہو تو  شرمگاہ کے اندر روئی کے تر ہونے سے وضو نہیں ٹوٹے گا، کیوں کہ اس صورت میں نجاست کا نکلنا نہیں پایا گیا، تاہم اس صورت میں بھی اگر روئی باہر نکالی اور وہ تر ہوئی تو اس وقت وضو ٹوٹ جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 148):
"(كما) ينقض (لو حشا إحليله بقطنة وابتل الطرف الظاهر) هذا لو القطنة عالية أو محاذية لرأس الإحليل وإن متسفلة عنه لاينقض، وكذا الحكم في الدبر والفرج الداخل (وإن ابتل) الطرف (الداخل لا) ينقض ولو سقطت؛ فإن رطبه انتقض، وإلا لا".  فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200652

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں