بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افطاری سے قبل مشت زنی کرنے کے بعد انزال افطار کے بعد ہونا، تری دیکھی اور منی اور مذی ہونے میں شک ہو خواب بھی یاد نہ ہو، نیز منی اور مذی میں فرق


سوال

1۔اگر کسی شخص نے رمضان میں افطاری سے آدھاگھنٹہ پہلےجلق (مشت زنی ) کیا ،لیکناس وقت منی کو کنٹرولکرکے نکلنے نہ دیا، افطار ی کے بعد قضائے حاجت کے دوران وہ منی نکل گئی، اس بارے میں کیا حکم ہے کیا روزہ پورا ہو گیا یا نہیں ؟اس کا کفارہ ادا کرنا چاہیے یا نہیں ؟

2۔ اگر کسی کو احتلام ہو گیا ،لیکن اسے خواب یاد نہ ہو اور اس کا بھی پتہ نہیں چل رہا ہو کہ یہ منی ہے یا مذی  ؟اور یہ بھی معلوم نہ ہو کہ اس وقت یعنی خواب میں اس کی شہوت ختم ہو گئی تھی یا بڑھ گئای تھی ؟تو اس صورت میں غسل کا کیا حکم ہوگا؟

3۔نیز منی اور  مذی  میں کیا فرق ہے؟

جواب

1۔روزہ فاسد ہونے کے لیے انزال ضروری ہے،صورتِ  مسئولہ میں جب افطاری کے وقت تک  انزال نہیں ہوا،توروزہ مکمل ہوگیا،نہ قضا  واجب ہے نہ کفارہ، باقی یہ عمل صحیح نہیں ہے۔

2۔اگر کسی شخص کو احتلام ہونا یاد ہے اور کپڑوں پر نشان دیکھے ،لیکن یہ معلوم نہ ہو کہ یہ منی ہے یا  مذی ، تو ایسی صورت میں اس شخص پر غسل واجب ہوگا۔

"منی" وہ  غلیظ    (گاڑھا) سفید رنگ کا مادہ     ہوتا ہے جوبہت شہوت کے ساتھ کود کر  اگلی شرم گاہ  سے نکلتاہے،اس کی بو خرما کے شگوفے جیسی ہوتی ہےاور اس میں چپکاہٹ ہوتی ہے،اس کے نکلنے سے عضو سست ہوجاتا ہےاور  شہوت ختم یا کم ہوجاتی ہے، خواہ جماع کے وقت ہو یا اس کے  علاوہ کسی  اورحالت میں ہو۔

"مذی " وہ پتلا  سفید ی مائل مائع ہے   جو بوس وکنارکرنے سے نکلتی ہے،   اس کے نکلنے کا احساس بھی نہیں ہوتا، اس کے نکلنے پر شہوت قائم رہتی ہے اور جوش کم نہیں ہوتا، بلکہ شہوت میں   مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وكذا الاستمناء بالكف) أي في كونه لا يفسد لكن هذا إذا لم ينزل أما إذا أنزل فعليه القضاء كما سيصرح به۔"

(كتاب الصوم،باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده:2/ 399،ط:سعيد)

وفيه أيضا:

"وحاصله أنه أطلق عدم الغسل فيها تبعا لكثير، وهو مقيد بثلاثة قيود: أن يكون نومه قائما أو قاعدا، و أن لا يتيقن أنه مني، وأن لا يتذكر حلما، فإذا فقد واحد منها بأن نام مضطجعا أو تيقن أو تذكر وجب الغسل۔"

(كتاب الطهارة:1/ 164،ط:سعيد)

فتاوی ہندیہ   میں ہے:

"ومني الرجل خاثر أبيض رائحته كرائحة الطلع فيه لزوجة ينكسر الذكر عند خروجه........والمذي رقيق يضرب إلى البياض يبدو خروجه عند الملاعبة مع أهله بالشهوة."

(الباب الخامس عشر فى نواقض الوضوء، ج:1، ص:10، ط:المكتبه رشيديه)

فقط  والله أعلم


فتوی نمبر : 144307200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں