بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مزید اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

 عرض یہ ہے کہ میری شادی 2004 میں ہوئی اور شادی کے 15 ماہ بعد الله کے فضل کرم سے مجھے جڑواں بچے پیدا ہوئے، لیکن اس کے بعد مجھے اولاد نہیں ہوئی، جب کہ میری بیوی کے اور میرے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں،  کوئی میڈیکل پرابلم نہیں ہے،  ہم دونوں نے کافی علاج کروایا،  مجھے مشورہ دیا گیا کہ روحانی علاج کروائیں،  میں پہلے روحانی علاج دم کروا چکا ہوں، لیکن اس سے کوئی افاقہ نہیں ہوا،  میں نے کہیں اور سے کروایا تھا دم؛  لہذا میں چاہتا ہوں  کہ جامعہ بنوری سے اپنا علاج یا کوئی وظیفہ جو ضروری سمجھیں مجھے مشورہ  دیں!

جواب

آپ  پنج وقتہ نماز  باجماعت کا اہتمام کریں، اور فرض نمازوں کے بعد اور تہجد میں اللہ تعالیٰ سے دعا کریں، نیز درج ذیل وظیفہ درجِ ذیل طریقے سے گیارہ دن مسلسل پڑھنے کا اہتمام کریں :

 عشاء کی نماز کے بعد سورۃ الضحی سات مرتبہ  اور         یَافَتّاحُ  سو (100) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے  پییں بھی اور اپنے آپ پر  چھڑکیں بھی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں