میرے 3 بچے ہیں، بڑے بیٹے کی عمر 16 سال ہے، اب مزید اولاد کی کوئی خواہش نہیں ہے، کیا میں اپنی بیوی کی مستقل نس بندی کروا سکتا ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں عورت کا نس بندی کروانا یا کوئی ایسا طریقہ اپنانا جس سے توالد وتناسل (بچہ پیدا کرنے) کی صلاحیت بالکل ختم ہوجائے ، شرعاً جائز نہیں ہے۔ احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت ہے، نیز یہ منشاءِشریعت کے خلاف، نظامِ خداوندی میں دخل اندازی اور کفرانِ نعمت ہے۔
عمدۃ القاری میں ہے :
"قوله: (فنهانا عن ذلك) ، يعني: عن الاختصاء، وفيه تحريم الاختصاء لما فيه من تغيير خلق الله تعالى، ولما فيه من قطع النسل وتعذيب الحيوان."
(کتاب التفسیر،ج:18،ص:208،دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100233
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن