بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

موسم بدلنے پر مذاق میں کسی کو کہنا کہ "تم نے پھر سردی کروا دی" یا یہ کہنا کہ "تم نے بارش کروا دی ہے" کیسا ہے؟


سوال

موسم بدلنے پر مذاق میں کسی کو کہنا کہ "تم نے پھر سردی کروا دی" یا یہ کہنا کہ "تم نے بارش کروا دی ہے" کیسا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ایک شخص کا دوسرے کو یہ کہنا کہ  "تم نے پھر سردی کروا دی" یا یہ کہنا کہ "تم نے بارش کروا دی ہے"  مجازی نسبت  کے طورپر استعمال ہوتا ہے اس وجہ سے    اس کلام  سے   کفرتو لازم نہیں آتا البتہ   چوں  کہ یہ ایک  لغو کلام ہے ؛ اس لیے اس جیسے  کلام سے  گریز کیا جائے۔

قرآنِ مجید میں ہے:

" وَالَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ."(سورہ مؤمنون: آیت:3)

ترجمہ:" اور جولغو باتوں سے( خواہ قولی ہو یا فعلی) برکنار رہنے والے ہیں۔"(از بیان القرآن)

سنن ترمذی میں ہے:

"عن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم: من حسن إسلام المرء تركه مالا يعنيه."

(کتاب الزهد، باب قبیل باب في قلة الکلام: ج:4،ص:558، ط: دار إحیاء التراث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144507101761

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں