بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے اوپر کلمہ والی چادر ڈالنا


سوال

میت کے اوپر جو کلمے والی چادر ڈالی جاتی ہے اس کا شرعی حکم۔ بیان فرما دیں۔

جواب

جس کپڑے پر کلمہ طیبہ یا قرآن کریم کی آیات لکھی ہوئی ہوں اسے میت پر ڈالنایا کفن میں شامل کرنا جائز نہیں،اس سے  کلمہ طیبہ اور آیات مبارکہ کی بے حرمتی ہوتی ہے۔ لہٰذا میت کی چارپائی پر سادہ چادر ڈالنی چاہیے۔

البتہ بغیر سیاہی کے صرف انگلی کے ساتھ میت کے چہرے یا سینے پر کوئی آیت یا کلمہ لکھنے کی گنجائش ہے بشرطیکہ اس کو مسنون یا ضروری نہ سمجھا جائے۔(احکامِ میت 369،ادارۃ الفاروق) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112201381

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں