بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو غسل دینے والے کا غسل کرنا


سوال

جنازہ کو غسل دینے کے بعد غسل دینے والے پر غسل کرنا کیسا ہے؟

جواب

 میت کو غسل دینے والے کے لیے میت کو غسل دینے کے بعد  خود بھی غسل کرنا ضروری نہیں، البتہ غسل کرنا مستحب ہے۔ اور اسی طرح بہتر ہے کہ کپڑے بھی تبدیل کرلے، تاہم اگر کپڑوں میں کوئی نجاست نہ ہو تو کپڑے تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(وندب لمجنون أفاق) ... ولمن لبس ثوباً جديداً أو غسل ميتاً. 

 (قوله: أو غسل ميتاً) للخروج من الخلاف كما في الفتح".

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ،كتاب الطهارة،سنن الغسل،1/ 169،ط: سعيد)

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100162

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں