بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کمیٹی فنڈ پر زکاۃ


سوال

ایک خاندان نےکچھ پیسے جمع کیے ہیں؛  تاکہ اس سے فوتگی کے اخراجات مکمل کیے جائیں جیسا کہ گاؤں میں لوگ اس طرح کی کمیٹی ڈالتے ہیں، اب اس پر سال گزر گیا ہے، 150000 کی رقم ہے۔ اس پر زکاۃ  ہے کیا؟

جواب

اگر مذکورہ رقم  سب نے مل کر کسی ادارے  یا شخص کو  اپنی ملکیت سے نکال کر دے دی ہے تو رقم دینے والوں پر اس رقم کی زکاۃ واجب نہیں، اور اگر سب نے امانتاً دی ہے یا بطورِ قرض دی ہے جو  کہ ان کی فوتگی کے وقت واپس مل جائے گی، تو اس صورت میں ہر دینے والے پر اس کے حصے کے بقدر زکاۃ واجب ہوگی۔

واضح رہے کہ مروجہ میت کمیٹی فنڈ کا اجرا بہت سی خامیوں کی وجہ سے شرعاً درست نہیں ہے۔ تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

میت کمیٹی کی شرعی حیثیت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201829

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں