میت کو قبر میں کس رخ پہ رکھنا چاہیے؟ سیدھا لٹا کر رخ قبلہ کی طرف کرنا چاہیے یا پھر مکمل طور پر قبلہ رخ کرنا ضروری ہے؟
میت کو قبر میں دائیں کروٹ پر قبلہ رخ لٹانے کا حکم ہے، لہذا میت کو قبر میں دیوار سے ٹیک لگا کر اس طرح سیدھی کروٹ رکھا جائے گا کہ اس کا رخ قبلہ کی طرف ہو۔
الفتاوى الهندية (1/ 166):
"ويوضع في القبر على جنبه الأيمن مستقبل القبلة، كذا في الخلاصة."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144109200711
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن