بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو بطور امانت ایک قبر میں دفن کرنے کے بعد نکال کر دوسری قبر میں دفن کرنے کا حکم


سوال

کچھ عرصہ کے لئے میت کو قبر میں امانت کے طور پر رکھنا اور پھر وہاں سے نکال کر دوسری جگہ دفن کرنا جائز ہے یا ناجائز؟

جواب

میت کو  امانت کے طور پر دفن کرنا اور پھر کچھ عرصہ بعد قبر سے نکال کر دوسری قبر میں دفن کرنا جائز نہیں۔ (الفتاوی الهندية، 1/167) (البحر الرائق : 2/341) 

اس ضمن میں پچھلی امتوں کے احکام یا اتفاقی پیش آئے واقعات سے استدلال درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144201200754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں