بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو دفنانے کے بعد سورہ قدر پڑھنا


سوال

کل ایک جنازے  میں ایک صاحب سے حدیث سنی اور انہوں نے کہا اس کی تصدیق وہ آپ  کے دار الا فتاء  سے کر چکے ہیں، حدیث کی تحقیق مطلوب ہے، حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ  جنازے کو دفنانے کے بعد تھوڑی سی مٹی ہاتھ میں لے کر اس پر سات مرتبہ سورت القدر پڑھ کر قبر پر ڈال دیں تو میت کو عذابِ  قبر نہیں ہوگا۔ کیا یہ حدیث ہے؟

جواب

تلاش کے باوجود احادیث   میں اس کا ثبوت نہیں مل سکا؛  لہٰذا  اسے سنت، مستحب یا ثواب نہ سمجھا جائے۔  البتہ کسی بزرگ کے مجربات  میں سے ہو  تو  ہمارے علم میں نہیں، مجرب ہونے کی صورت میں اسی  درجے میں سمجھتے ہوئے پڑھنے کی اجازت ہوگی، تاہم اس صورت میں عذابِ قبر کا ہٹنے کی فضیلت بیان نہیں کی جاسکتی؛ کیوں کہ قبر میں عذاب ہونے یا اٹھائے جانے کا علم وحی  (قرآنِ مجید یا حدیث شریف) کے ذریعے ہوسکتاہے۔   فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212202076

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں