بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کو ایک مرتبہ غسل دینے کے بعد دوبارہ غسل دینا


سوال

جنازےکو ایک بار  غسل  دینے کے بعد دوبارہ غسل دینا جائز ہے؟

جواب

 میت کو  اس طرح ایک بار غسل دینافرض ہے کہ پورے بدن پر پانی پہنچ جائے اور تین بار پانی بہانا سنت ہے، تاہم میت  کو ایک مرتبہ  غسل  دینے  سے  شرعی  حکم پورا ہو جاتا ہے، دوبارہ غسل دینا سنت سے ثابت نہیں ہے؛  اس لیے ایک مرتبہ مسنون غسل دینے کے بعد میت کو دوبارہ غسل نہیں دینا چاہیے،  مسنون غسل دینے کے بعد دوبارہ غسل دینے کو سنت یا لازم اور ضروری سمجھنا درست نہیں ہے۔

"بدائع الصنائع" میں ہے:

"أما بيان كيفية وجوبه، فهو واجب على سبيل الكفاية ،إذا قام به البعض سقط عن الباقين ؛لحصول المقصود بالبعض ،كسائر الواجبات على سبيل الكفاية، وكذا الواجب هو الغسل مرة واحدة، والتكرار سنة، وليس بواجب حتى لو اكتفى بغسلة واحدة، أو غمسة واحدة في ماء جار جاز؛ لأن الغسل إنما وجب لإزالة الحدث ،فقد حصل بالمرة الواحدة ،كما في غسل الجنابة."

(1/ 300 ،  کتاب الجنائز، فصل صلاة الجنازة، فصل الغسل، ط: دارالكتب العلمية)

البحر الرائق  ميں هے:

"(قوله:  ثم أجلس مسندا إليه ومسح بطنه رفيقا، وما خرج منه غسله) تنظيفا له ثم اعلم أن المصنف ذكر غسله مرتين الأولى بقوله وأضجع على يساره فيغسل الثانية بقوله ثم على يمينه كذلك، ولم يذكر الغسلة الثالثة تمام السنة قال في المحيط بعد إقعاده ثم يضجعه على شقه الأيسر ويغسله؛ لأن التثليث مسنون في غسل الحي فكذا في غسل الميت...  وفي المجتبى يصب الماء عليه عند كل إضجاع ثلاث مرات، وإن زاد على الثلاث جاز.  (قوله، ولم يعد غسله) ؛ لأن الغسل عرفناه بالنص، وقد حصل مرة."

  (2 /186، كتاب الجنائز، غسل الميت، ط: دارالكتاب الإسلامي)

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144410100337

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں