میرے والد نے دوسری شادی کی اور حال ہی میں ان کا انتقال ہواہے ، دوسری شادی کے وقت میں نے بحیثیت بیٹے ان کی اہلیہ کیلئے سونے کی رقم دی تھی ، میرے والدنے وہ رقم مجھے واپس نہیں لوٹائی جو انہوں نے اپنی اہلیہ کے سونے کیلئے ادھارلی تھی ، میراسوال یہ ہے کہ اس سونے کا مالک کون ہے ؟
مذکورہ سوناتو مرحوم کی اہلیہ کی ملکیت ہی رہے گا البتہ اس مد میں سائل کے والد نے جو رقم سائل سے لی تھی میراث کی تقسیم سے قبل اتنی ہی رقم سائل اپنے والد مرحوم کی میراث سے لینے کا حق رکھتاہے ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200678
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن