بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے اطراف میں کافور لے کر چکر لگانا


سوال

میّت کے آس پاس کافور کو ہا تھ میں لےکر چکر لگانا کیسا ہے؟

جواب

میت کے اطراف میں کافور لے کر گھومنا ، ثابت نہیں، اسے کارِ ثواب یا ضروری سمجھنا بدعت  اور واجب الترک ہے، اور ایسا کرنا بیت اللہ کے طواف سے مشابہت کے مانند ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے۔  ہاں میت کو غسل دینے کے بعد بطورِ کرامت اس کے اعضاءِ سجدہ پر کافور لگانا چاہیے، لیکن اس کے لیے میت کے گرد چکر نہ لگائے جائیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211201316

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں