بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت ڈولی، میت تختہ کیا مسجد میں رکھ سکتے ہیں؟


سوال

ایسی اشیاء جو عوام و علاقہ   مکین  کی ضرورت کی ہوں جیسے میت کو غسل دینے والا تختہ،میت اٹھانے والی چارپائی وغیرہ ان اشیاء کو مساجد میں رکھنے کا شرعاً کیا حکم ہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں مذکورہ اشیاء مضافاتِ  مسجد  میں رکھ  سکتے ہیں، (یعنی شرعی مسجد کی حدود سے باہر، گو مسجد کی وقف زمین کے احاطے میں ہوں)  مذکورہ اشیاء  چوں کہ عمومًا  وقف  ہوتی ہیں، لہذا ضروت کے وقت استعمال کرنے کے بعد  جہاں سے لی گئی ہوں، اسی جگہ  واپس پہنچانے کا اہتمام  کرنا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201130

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں