ہمارے خاندان میں میت کمیٹی بنائی گئی ہے، جس میں خاندان کے تمام بالغ افراد شریک ہوتے ہیں اور ہر شخص پر ماہانہ کی فیس مقرر ہے، جس کے ہاں میت ہوجاتی ہے اس کو ایک حد مقرر قیمت ادا کی جاتی ہے اور کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ یہ بطور ہدیہ کے دیتے ہیں اس کا شرعی حکم کیا ہے؟
واضح رہے کہ مروجہ میت کمیٹیوں کے قیام میں شرعاً کئی قباحتیں ہیں، اس میں شامل ہونا شرعا ًجائز نہیں ؛لہذا اس سے اجتناب کیا جائے ۔
تفصیلی جواب مع حوالہ جات کے لیے درج ذیل جاری شدہ فتوی بذریعہ لنک ملاحظہ کیجیے:
فتوی نمبر : 144407102331
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن