بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 شوال 1445ھ 13 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے نمازوں کا فدیہ اس کے بچوں اور بھائی،بہنوں کو دینے کا حکم


سوال

والده کی  وفات بعد ان کی نماز وں کا فدیہ ان  کے بچوں اور بھائی،بہنوں کو  دیاجاسکتا هے یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں   مرحومہ والده کی نماز وں کا فدیہ ان کی  اولاد کو دینا جائز نہیں، اس طرح کرنے سےفدیہ  ادا نہیں ہوگا،البتہ  اگر میت کےبھائی  بہن   مستحقِ زکات   ہوں   تو انہیں  فدیہ دینا جائز ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولايدفع إلى أصله، وإن علا، وفرعه، وإن سفل كذا في الكافي."

(كتاب الزكاة، الباب السابع في المصارف، ج:1، ص:188، ط: رشيدية)

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وإلى من بينهما ولاد) أي بينه وبين المدفوع إليه؛ لأن منافع الأملاك بينهم متصلة فلايتحقق التمليك على الكمال هداية والولاد بالكسر مصدر ولدت المرأة ولادةً وولادًا مغرب أي أصله وإن علا كأبويه وأجداده وجداته من قبلهما وفرعه وإن سفل بفتح الفاء من باب طلب والضم خطأ؛ لأنه من السفالة وهي الخساسة مغرب كأولاد الأولاد."

 (‌‌كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة والعشر، ج:2، ص:346، ط: سعید)

البحرائق میں ہے:

(قوله:فإن لم يستطع الصوم أطعم ستين فقيرا كالفطرة أو قيمته):.....وأشار بذكر الفقير إلى أنه المراد في الآية فالمسكين والفقير سواء فيها وأفاد بقوله كالفطرة أي كصدقة الفطر أنه لا يجوز إطعام أصله وفرعه وأحد الزوجين ومملوكه والهاشمي وأنه يجوز إطعام الذمي؛ لأن مصرفها مصرفها وهو مصرف الزكاة إلا الذمي فإنه مصرف فيما عدا الزكاة.......(قوله؛ لأن مصرفها مصرفها) أي: مصرف الكفارة مصرف الفطرة وهو أي مصرف الفطرة مصرف الزكاة."

(كتاب الطلاق، باب الظهار، فصل في كفارة، ج:4، ص:116، ط: دار الکتاب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100815

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں